خیبرپختونخوا حکومت نے کلائمیٹ ایکشن بورڈ بل 2025ء کی منظوری دیدی

کلائمیٹ ایکشن بورڈ مالی طور پر خودمختار‘ تمام سرکاری محکموں میں ماحولیاتی حکمتِ عملی کی نگرانی کیلئے کام کریگا،مشیراطلاعات

منگل 3 جون 2025 13:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء) خیبرپختونخوا حکومت نے ماحول دوست اقدام اٹھاتے ہوئے کلائمیٹ ایکشن بورڈ (کیب) بل 2025ء کی منظوری دے دی۔مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ کلائمیٹ ایکشن بورڈ مالی طور پر خودمختار ہوگا، بورڈ تمام سرکاری محکموں میں ماحولیاتی حکمتِ عملی کی نگرانی اور ہم آہنگی کے لئے کام کرے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ بورڈ ماحولیاتی پالیسیوں کی تیاری، ترمیم، نگرانی اور ان کی کارکردگی کا جائزہ بھی لے گا، تحقیق اور ماحولیاتی فنڈز اکٹھا کرنے جیسے اہم امور بھی بورڈ کی ذمہ داری ہوں گے، بورڈ کے تحت ایک خصوصی کلائمیٹ ایکشن فنڈ بھی قائم کیا جائے گا۔بیرسٹر سیف کا مزید کہنا تھا کہ کلائمیٹ ایکشن بورڈ، بلین ٹری پراجیکٹ کے بعد خیبر پختونخوا حکومت کا دوسرا بڑا ماحولیاتی منصوبہ ہے، بلین ٹری پراجیکٹ کو بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :