
فرنچ اوپن ٹینس مینز سنگلز،جینک سنر اورنوویک جوکووچ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
روس کے آندرے روبلوف،برطانوی جیک لیگزینڈر ڈریپر اورکیمرون نوری مردوں کے سنگلز مقابلوں سے باہر
منگل 3 جون 2025 17:46
(جاری ہے)
مینز سنگلز مقابلوں کے ٹاپ 16 رائونڈ میچ میں اٹلی کے نامور ٹینس سٹار،عالمی نمبر ون اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ جینک سنر نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے روسی حریف ٹینس کھلاڑی آندرے روبلوف کو سٹریٹ سیٹس میں 1-6، 3-6 اور 4-6سے شکست دی، کوارٹر فائنل رائونڈ میں فاتح کھلاڑی کا مقابلہ قازقستان کے کھلاڑی الیگزینڈر ببلک سے ہوگا۔
مینز سنگلز ٹاپ 16 رائونڈ کے ایک اور میچ میں سربیا کے بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور 24گرینڈ سلام ٹائٹلز کے فاتح نوویک جوکووچ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے برطانوی حریف ٹینس کھلاڑی کیمرون نوری کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6، 3-6 اور 2-6 سیشکست دے کر کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا،جہاں نوویک جوکووچ کا مقابلہ جرمنی کے ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کے تھرڈ سیڈڈ الیگزینڈر زویروف سے ہوگا۔جرمنی کے ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کے تھرڈ سیڈڈ الیگزینڈر زویروف نے پری کوارٹر فائنل میچ میں نیدرلینڈز کے حریف کھلاڑی ٹیلون گریکسپور کو پہلے سیٹ میں 4-6 سے شکست دی دوسرے رائونڈ میں جرمن کھلاڑی کو 0-3 کی برتری تھی کہ نیدرلینڈز کے کھلاڑی ٹیلون گریکسپور مقابلے سے دستبردار ہوگئے اور جرمن کھلاڑی نے با آسانی ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا.مزید کھیلوں کی خبریں
-
آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025 کے فائنل میں جنوبی افریقہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر 27 برس بعد آئی سی سی ٹائٹل جیت لیا
-
پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سینئر کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز چھ ریجنز میں ہو گیا
-
گوجرانوالہ کے سپوت نوح دستگیربٹ نے پھر تاریخ رقم کر دی، دوسری بار ورلڈ سٹرانگ مین قرار
-
شاہ زین ملک نے صدر ، یعقوب قادری کو کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سکریٹری کے طور پر منتخب
-
حکومت فٹبال کی بحالی میں مکمل معاونت فراہم کرے گی، اسحاق ڈار
-
نیشنزہاکی کپ‘ پاکستان کل ملائیشیا کے مدمقابل آئے گا
-
جنوبی افریقہ نے ’چوکرز‘ کا لیبل اتار پھینکا، 27 سال بعد آئی سی سی ٹائٹل جیتنے میں کامیاب
-
کرکٹ ٹورنامنٹ "راولپنڈی چیمپئنز لیگ" کا انعقاد (کل)ہوگا
-
الپائن کلب اور ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے تمام عہدیداران بلامقابلہ کامیاب، باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے انتخابات 20 جون کو ہوں گے
-
نیاز سٹیڈیم، حیدرآباد کی بحالی کا کام جاری، سندھ حکومت نے فنڈز مختص کر دیے
-
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی میزبانی، آئی سی سی نے بھارت کی امیدوں پر پانی پھیر دیا
-
پی ایس ایل 10 کی ٹکٹوں کی واپسی پیرسے شروع ہوگی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.