زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے سینٹر فار ایڈوانسڈ اسٹڈیز میں زرعی پالیسی ورکشاپ کا انعقاد

منگل 3 جون 2025 16:50

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2025ء) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے سینٹر فار ایڈوانسڈ اسٹڈیز میں چار ہفتوں پر محیط زرعی پالیسی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس ورکشاپ کا انعقاد وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی کی زیرسرپرستی آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی کے سینئر اکیڈمک ڈاکٹر محمد اعجاز قریشی اور جامعہ زرعیہ کے ڈاکٹر محمد آصف کامران نے کیا۔

ورکشاپ کا مقصد جامعہ زرعیہ فیصل آباد زرعی شعبے کو سائنسی بنیادوں پر استوار کرنے کے لئے زرعی پالیسی تجاویز مرتب کرنا ہے تاکہ پیداوار میں اضافے کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ زراعت کو ایک منافع بخش پیشہ بنایا جا سکے۔ اس حوالے سے پانی کے مسائل، زراعت اور غذائی نظام، مواصلاتی حکمت عملی، کاشتکاروں کے مسائل اور پیداوار میں اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے سفارشات ترتیب دی جائیں گی۔

(جاری ہے)

پروگرام کے تحت زرعی پالیسی تحقیق میں تجزیاتی، ابلاغی اور قائدانہ صلاحیتوں میں اضافہ، پالیسی کے ڈیزائن اور عملدرآمد کی مہارتوں کو بہتر بنانا، قومی ترقیاتی ایجنڈا کے مطابق تحقیقی منصوبوں اور گرانٹس کے معیار کو بہتر بنانا، زرعی پالیسی میں اصلاحات کے لیے مربوط اور بین اللسانی نقطہ نظر کو فروغ دیناشامل ہے۔ یہ ورکشاپ یو ایس ڈی اے کے انڈومنٹ فنڈ سیکریٹریٹ، پاک کوریا نیوٹریشن سینٹر،آسٹریلین سینٹر فار انٹرنیشنل ایگریکلچرل ریسرچ اور کامن ویلتھ سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ آرگنائزیشن کے تعاون سے جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :