ڈپٹی کمشنر مظفرآباد مدثر فاروق کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد

منگل 3 جون 2025 21:36

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2025ء) ڈپٹی کمشنر مظفرآباد مدثر فاروق کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل سپریٹنڈنٹ پولیس مظفرآباد رضا گیلانی، ڈپٹی سپریٹنڈنٹ پولیس مظفرآباد راجہ پرویز حمید، نائب ناظم پارکس اینڈ ہارٹیکچر ز مبشر سیف، سیکرٹری میونسپل کارپوریشن شکیل گیلانی،صدر پریس کلب واحد اقبال بٹ، قمر عزیز تحصیلدار مظفرآباد،ثاقب زمان چغتائی ایڈوکیٹ سنٹرل بار مظفرآ باد نے شرکت کی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ جلال آباد گارڈن میں رات گئے تک آوارہ لڑکو ں کی آمد ورفت کا سلسلہ جاری رہتا ہے اور منشیات کا استعمال کیا جاتا ہے۔ گارڈن میں آنے والے معزز شہریوں / فیملز کو مشکلات درپیش رہتی ہیں۔گارڈن میں آنے جانے کا کوئی باقاعدہ شیڈول نہ ہے۔

(جاری ہے)

عوام الناس کی جانب سے آئے روز شکایا ت موصول ہو رہی ہیں جن کا ازالہ ضروری ہے۔شرکاء اجلاس نے اپنی اپنی جانب سے تجاویز پیش کیں جن پر غورو خوص کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ گارڈن دن12:00بجے سے رات 11:00بجے تک کھلا رہے گا جس کی ٹائمنگ کے لیے پارکس انتظامیہ باقاعدہ بورڈ مرتب کر کے ٹائمنگ سے متعلق آگاہ کریں گے۔

رات11:00بجے کے بعد دن12:00بجے تک مین گیٹ عام لوگوں کے لیے بند رکھا جائے گا۔باقاعدہ لیڈ ی پولیس کے تعیناتی کی جائے گی۔لیڈی پولیس صرف فیملز کی حد تک دیکھ بھال کرے گی جبکہ مقامی پولیس باقاعدہ گشت کرے گی اور آوارہ لڑکو ں کی آمد ورفت کو روکنے کی ذمہ دار ہو گی۔کمرشل فوٹوگرافی کے لیے پارکس انتظامیہ قواعد و ضوابطہ کو مد نظر رکھتے ہوئے باقاعدہ ٹینڈر کال کرے گی۔کامیاب ٹینڈر دہندگان کو ہی فوٹو گرافی کی اجازت ہو گی۔ غیر متعلقہ افراد کی فوٹو گرافی کو ہر صورت روکا جائے گا۔