یو اے ای کے ایدج گروپ کا کویت کو میزائل بوٹس کی فراہمی کے لئے ریکارڈ 9 ارب درہم کا معاہدہ

بدھ 4 جون 2025 12:15

ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) متحدہ عرب امارات کی جدید دفاعی سازو سامان بنا نے والی 35 کمپنیوں پر مشتمل گروپ ایدج نے کویت کی وزارت دفاع کے ساتھ میزائل بوٹس کی فراہمی کے لئے ریکارڈ 9 ارب درہم کے بحری معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ امارات کی نیوز ایجنسی وام کی رپورٹ کے مطابق ایدج کویتی بحریہ کے لئے 62 میٹر طویل فالاج ۔

3 نامی میزائل بوٹس فراہم کرےگا۔ یہ خطے میں بحری جہاز سازی کی برآمدات کا سب سے بڑا معاہدہ ہے اوراس کا شمار عالمی سطح پر سب سے زیادہ لاگت والے بحری برآمدی سودوں میں ہوتا ہے۔ ایدج پرائم کنٹریکٹر کے طور پر اس پروگرام کی قیادت کرے گا جس میں انٹیگریٹڈ لاجسٹک سپورٹ (ILS) اور ان سروس سپورٹ (ISS) کے علاوہ جہازوں کا ڈیزائن، تعمیر، ٹرائلز اور ڈیلیوری شامل ہے۔

(جاری ہے)

ایدج ان جنگی بحری جہازوں کے لئے گولہ بارود بھی فراہم کرے گا ۔ایدج کا ذیلی ادارہ ، متحدہ عرب امارات کے معروف جہاز ساز کمپنی ابو ظہبی شپ بلڈنگ (اے ڈی ایس بی ) کو اس پروگرام کے لئے ذیلی کنٹریکٹر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ایدج کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او حماد المرار نے بتایا کہ کویت کے ساتھ یہ معاہدہ اپنے حجم اور تزویراتی دونوں لحاظ سے بہت اہم ہے۔

یہ دونوں ممالک کے درمیان طویل مدتی دفاعی تعلقات کو مزید گہرا کرے گا۔واضح رہے کہ فالاج ۔3 کلاس میزائل بوٹ اعلیٰ کارکردگی، جدید جنگی نظام، اور ساحلی دفاعی کارروائیوں کے لیے بہتر صلاحیتوں کی حامل ہے۔یہ معاہدہ دفاعی ٹرن کی ڈیفنس سلوشنز اور مربوط طویل مدتی تعاون کے خواہاں صارفین کے لیے ایک قابل اعتماد پارٹنر کے طور پرایدج کی پوزیشن کو مزید تقویت دے گا ۔\932