حجاج اللہ کے مہمان، ہر ممکن سہولت فراہم کی جا رہی ہے، وزارت حج میڈیاسینٹر

بدھ 4 جون 2025 12:17

مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2025ء)سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کے کنٹرول روم کا ملک بھر سے آئے ہوئے صحافیوں نے دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر وزارت حج و عمرہ کے میڈیا کے جنرل مینجر، مروان الزہری نے صحافیوں کو بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حجاج کرام اللہ تعالی کے مہمان ہیں اور ان کو ان کے مذہبی فرائض پرامن اور سہولت کے ساتھ ادا کرنے کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ مروان الزہری نے بتایا کہ اس سال حجاج اور عمرہ زائرین کی سہولت کے لیے وزارت نے جدید اور موثر اقدامات کیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :