منشیات کی ترسیل ناکام ،ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار

بدھ 4 جون 2025 13:18

رائے ونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2025ء) پولیس نے مختلف کارروائیوں میں منشیات کی ترسیل ناکام بناتے ہوئے 2منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق پولیس نے دوران پٹرولنگ مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا، جس پر ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم تعاقب کے بعد ملزم کو علی حق روڈ سے گرفتار کرلیا گیا ، ملزم کی شناخت ذوالفقار علی کے نام سے ہوئی جبکہ ملزم عامر کو خفیہ اطلاع پر باٹا شو مارکیٹ سے گرفتار کیا گیا ۔

ملزم باٹا شو مارکیٹ میں منشیات سپلائی کرنے جا رہا تھا۔دونوں ملزمان سے مجموعی طور پر 6کلو سے زائدچرس برآمد ہوئی جن کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں نے کہا کہ منشیات جیسی لعنت سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے کارروائیاں جاری ہیں ۔

متعلقہ عنوان :