کسان کارڈ فیز ٹو میں جن لوگوں کے پیسے نہیں آئے وہ محکمہ زراعت سے رابطہ کرسکتے ہیں،ذیشان گورائیہ

بدھ 4 جون 2025 14:52

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع سمبڑیال ذیشان گورائیہ نے کہا ہے کہ کسان کارڈ فیز ٹو میں جن لوگوں کے پیسے نہیں آئے وہ محکمہ زراعت سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کسانوں کے نام اپنے پیغام میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کسان کارڈ فیز ٹو میں جن لوگوں کے پیسے نہیں آئے، نئے کارڈ میں اپلائی کرتے ہوئے کوئی مسئلہ درپیش ہے ، محکمہ زراعت کی تمام اسکیموں کی معلومات اور کسان کارڈ بننے سے پہلے ہر قسم کی معلومات کیلئے محکمہ زراعت کی ہیلپ لائن 0800-17000 پر رابطہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ نیا کسان کارڈ ایکٹو کرنے کیلئے ، کسان کارڈ کے پن کوڈ کا ایشو ہے، کسان کارڈ بلاک ہوگیا ہے ، کسان کارڈ بننے کے بعد کوئی بھی مسئلہ پیش آرہا ہے، کسی بھی مسئلے کی صورت میں بنک آف پنجاب یا بنک آف پنجاب کی ہیلپ لائن 111267200-021-042-111267200 یا111333267-042 پر رابطہ کریں۔ انہوں نے بتایا کہ جو کسان کسی بھی معلومات کیلئے بنک آف پنجاب یا محکمہ زراعت کی ہیلپ لائن پر کال کرتا ہے اپنے رجسٹر موبائل نمبر سے کال کریں اور کاشتکار کے پاس تمام نیٹ ورک کا کال پیکج ہونے کی صورت میں بیلنس ضائع نہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :