زیادہ رقبہ پر مونجی لگا نے کے لئے پنیری ہفتہ یا 10 دن کے وقفہ سے قسطوں میں کاشت کریں،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سمبڑیال

بدھ 4 جون 2025 14:52

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت (توسیع)سمبڑیال ذیشان گورائیہ نے کہا ہے کہ دھان کی کاشت کیلئے اگر زیادہ رقبہ پر مونجی لگانا ہو تو پنیری ہفتہ یا 10 دن کے وقفہ سے قسطوں میں کاشت کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج بدھ کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دھان کی کاشت اگر زیادہ رقبہ پر کرنی ہوتو ضروری ہے کہ پنیری کی کاشت قسطوں میں کی جائے اورکدو کے طریقہ سے تیار پنیری کی عمر 25 تا 30 دن سے زیادہ نہ ہو اور خشک یا راب کے طریقہ سے تیار کردہ پنیری کی عمر 35 تا 40 دن سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت کے بتائے گئے اصولوں کے مطابق کاشت کا طریقہ اپنائی اور زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کریں۔ انہوں نے بتایا کہ پنیری کی عمر زیادہ ہونے سے فصل میں شگوفے کم بنتے ہیں جس سے کاشتکار کا نقصان ہوتا ہے کیونکہ پیداوار میں کمی واقعہ ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ وقت پر پنیری کھیت میں لگانے سے بیماری کا حملہ بھی کم ہوتا ہے اور شگوفے زیادہ بننے سے پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :