فرانس میں قرآن پاک کی بے حرمتی، مسجد سے نسخہ چرا کر نذر آتش کر دیا گیا

واقعہ فرانس میں مذہبی اقلیتوں خصوصا مسلمان کمیونٹی میں شدید غم و غصہ کا باعث بنا ،غیرملکی میڈیا

بدھ 4 جون 2025 14:55

لیون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2025ء) فرانس کے شہر لیون میں ایک افسوسناک اور اشتعال انگیز واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک شخص نے مسجد سے قرآن پاک کا نسخہ چرا کر اسے نذر آتش کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق واقعہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب پیش آیا۔

(جاری ہے)

رون ریجن کی مساجد کی کونسل کے مطابق ملزم مسجد میں داخل ہوا، قرآن پاک کا ایک نسخہ چرایا، اسے جلایا اور فرار ہو گیا۔پولیس نے تصدیق کی ہے کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، اور مشتبہ شخص کی تلاش جاری ہے۔ یہ واقعہ فرانس میں مذہبی اقلیتوں خصوصا مسلمان کمیونٹی میں شدید غم و غصہ کا باعث بنا ہے۔

متعلقہ عنوان :