باغ ، پرنسپل فرح نازکی ریٹائرمنٹ سے محکمہ تعلیم ایک قابل،فرض شناس ایڈمنسٹریٹر سے محروم ہو گیا ،ڈ ویژنل ڈائریکٹر سکولز پونچھ ڈویژن

بدھ 4 جون 2025 16:12

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) ڈ ویژنل ڈائریکٹر سکولز پونچھ ڈویژن ریحانہ شاہ محمد،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نسواں عزرا فیاض نے کہا ہے کہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چھتر نمبر2 کی پرنسپل فرح نازکی ریٹائرمنٹ سے محکمہ تعلیم ایک قابل،فرض شناس،دیانتدار،ہمدرد،نڈر،ایڈمنسٹریٹر ٹیچر سے محروم ہو گیا ہے،فرح ناز محکمہ تعلیم کے ماتھے کا جھومر تھیں جو اب محکمہ کو چھوڑ گئیں ہیں،ان کی کمی محکمہ تادیر یاد رکھے گا،آج کے دور میں باعزت ریٹائرمنٹ اللہ تعالیٰ کی بڑی نعمت ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نےگورنمنٹ گرلز ہائی سکول چھتر نمبر2 کی پرنسپل فرح ناز کی ریٹائرمنٹ پر الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے پرنسپل فرح ناز،ڈپٹی ایجوکیشن آفیسرزیب النساء،زاہدہ پرویز،پرنسپل گرلزی ہائی سکول کنہ موہری زینت کبیر،پرنسپل گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کھرل عباسیاں سفیرہ خاتون،فرحت فاطمہ،بلقیس اختر،سعدیہ مظفر،عفت فاطمہ،وائس پرنسپل گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چھتر نمبر2 مجاہدہ بیگم، آبروطارق،صدف سلیم،توقیر فاطمہ،رخسانہ عبداللہ،حنا طارق،زیبا اکبر،صدف الطاف،محمد سکندر،سائرہ حنیف ودیگر خطاب کیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں معزز مہمانان گرامی کا شاندار استقبال کیا گیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں،اور ادارے کی طالبات نے مختلف پروگرامات پیش کیے جن کو سامعین نے بے حد پسند کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ریٹائرڈ ہونے والی پرنسپل گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چھتر نمبر2میڈم فرح ناز نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتی ہوں کہ آج میں اپنے والدین،بھائیوں بہنوں کی دعاؤں اور اپنی کولیک سٹاف ممبران کے تعاون سے سرخرو ہو کر باعزت ریٹائرہو رہی ہوں جس پر میں اللہ کا جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے،انہوں نے کہا کہ میں ساری زندگی محکمہ کی نیک نامی بچیوں کی تعلیم وتربیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا استاد بچوں کا روحانی باپ ہوتا ہے ۔

آج میں سروس کے اختتام پر تمام اساتذہ کرام،والدین،اپنے سکول آفیسران کا شکریہ ادا کرتی ہوں،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ جس جرات بہادری کے ساتھ فرح ناز صاحبہ نے سروس کی یہ کم لوگوں کے حصہ میں آتا ہے جس پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔\378

متعلقہ عنوان :