کارلوس الکاراز اورلورینزو موسیٹی فرنچ اوپن ٹینس مینزسنگلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

بدھ 4 جون 2025 19:45

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2025ء) ہسپانوی ٹینس سٹار ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ اور دفاعی چیمپئن کارلوس الکاراز اور اٹلی کے ٹینس کھلاڑی لورینزو موسیٹی اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے اے ٹی پی فرنچ اوپن ٹینس میں مینز سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے جبکہ امریکا کے ٹینس سٹار ٹومی پال اور امریکا کے ہی کھلاڑی فرانسس تیافو جونیئر ٹاپ 8 رائونڈ میں شکست کے بعد مردوں کیسنگلز مقابلوں سے باہر ہوگئے۔

(جاری ہے)

سال کے دوسرے گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے دارلحکومت پیرس میں جاری ہیں ، جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔مینز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں ہسپانوی ٹینس سٹار ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ اور دفاعی چیمپئن کارلوس الکاراز نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے امریکا کے ٹینس سٹار ٹومی پال کو سٹریٹ سیٹس میںشکست دی اور سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا ، جہاں فاتح کھلاڑی کا مقابلہ اٹلی کے ٹینس کھلاڑی لورینزو موسیٹی سے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :