Live Updates

پاکستان کرکٹ کی تاریخ سے واقف ہوں، مائیک ہیسن نے خود سے جڑی توقعات سے پردہ اٹھا دیا

میری سابقہ کوچز سے بات ہوئی ہے، تاریخ سے واقف ہوں اور آنکھیں کھلی رکھ کر آیا ہوں : ہیڈ کوچ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 6 جون 2025 11:58

پاکستان کرکٹ کی تاریخ سے واقف ہوں، مائیک ہیسن نے خود سے جڑی توقعات سے ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 6 جون 2025ء ) قومی ٹیم کے نو منتخب ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے عہدہ سنبھالتے ہی پاکستان کرکٹ میں درپیش چیلنجز اور توقعات سے پردہ اٹھادیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مائیک ہیسن نے کہا کہ ہیڈکوچ کا عہدہ قبول کرنے کے پیچھے کچھ وجوہات ہیں، میری سابقہ کوچز سے بات ہوئی ہے، تاریخ سے واقف ہوں اور آنکھیں کھلی رکھ کر آیا ہوں۔

مائیک ہیسن نے کہا کہ میری کوشش ہوگی بورڈ کے اعلی عہدیداروں کیساتھ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہم ایک صف میں کھڑے ہوں اور گرین شرٹس کی کارکردگی بہتر بنانے کی کوشش کریں، پھر چاہے ہمیں نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی خدمات درپیش ہوں، چیئرمین، سلیکٹرز یا سینئر کھلاڑی کی، انہیں بروئے کار لائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کسی کیلئے ٹیم کے دروازے بند نہیں ہیں البتہ کچھ اہم تبدیلیاں کرنی ہوں گی، جو فیلڈنگ، بالنگ اور بیٹنگ تکنیک میں آپکو کامیاب بناسکیں، یہ ایک دو دن میں نہیں ہوتا۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے 13 مئی کو نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر اور معروف کوچ مائیک ہیسن کو نیا وائٹ بال کوچ مقرر کرنے کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔                                                                         
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات