Live Updates

رسجا افتتاحی اجلاس میں معرکہ حق میں تاریخی فتح ر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد منظور کرلی گئی

کھیلوں کی صحافت معاشرے میں مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے اور نوجوانوں کی رہنمائی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے، وزیراطلاعات عطاء تارڑ

جمعہ 6 جون 2025 16:27

رسجا افتتاحی اجلاس میں معرکہ حق میں تاریخی فتح ر افواج پاکستان کو خراج ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء)راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن (رسجا) کے افتتاحی اجلاس میں معرکہ حق میں تاریخی فتح پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد منظور کرلی گئی۔ گزشتہ روز سیکرٹری جنرل سید ارسلان عباسی نے نائب صدر اصغر علی مبارک کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد ایوان میں پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔

رسجاکے نومنتخب صدر ابوبکر بن طلعت کی زیر صدارت اجلاس میں ایوان نے الیکشن کمیٹی کے چیئرمین شہریار خان، اراکین عاصم جیلانی، رانا فرحان اسلم اور سینئر رہنماؤں بالخصوص سرپرست اعلیٰ عبدالمحی شاہ، چیئرمین شکیل احمد اعوان، افضل جاوید ، ناصر اسلم راجہ اور دیگر کا شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

ایوان نے ار فع فیروز ذکی کی سیکرٹری اطلاعات کے عہدے پر تقرری کی منظوری دی۔

سرپرست اعلیٰ عبد المحی شاہ نے کہا کہ یہ تنظیم 1986 میں قائم ہوئی تھی،اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن راولپنڈی اور اسلام آباد کی واحد رجسٹرڈ تنظیم ہے جو کھیلوں کے صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے وقف ہے۔انہوں نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ، نیشنل پریس کلب این پی سی کے صدر اظہر جتوئی راولپنڈی، سیکرٹری نیئر علی ,قائمقام سیکرٹری این پی سی شیراز علی گردیزی، صدر راولپنڈی اسلام آباد جرنلسٹس ایسوسی ایشن آر آئی یو جے طارق ورک ، شکیل اعوان، افضل جاوید ،اصغر علی مبارک کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

سرپرست اعلیٰ عبد المحی شاہ نے اصغر علی مبارک اور شکیل اعوان، افضال جاوید کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے معرکہ حق میں تاریخی فتح پر کھیلوں کے صحافیوں کے اعزاز میں تشکر کی تقریب کا انعقاد کیا۔رسجا کے صدر نے یقین دلایا کہ رسجا اس سلسلے میں کھیلوں کے فروغ اور ترقی میں اپنا مرکزی اور فعال کردار ادا کرے گی چیئرمین رسجا نے میٹنگ کے دوران میٹ دی رسجا، سیمینارز، ورکشاپس اور رسجاسپورٹس جرنلزم کے تربیتی پروگرام منعقد کرنے کی تجویز دی۔

اس موقع پر نومنتخب صدر ابوبکر بن طلعت ، سیکرٹری ارسلان شیرازی، فنانس سیکرٹری ناصر عباس نقوی نے ذوالفقار بیگ (سینئر نائب صدر)، اصغر علی مبارک (نائب صدر)اور عقیل انجم (نائب صدر)، حافظ عبیدالرحمن اور عاصم ریاض (جوائنٹ سیکرٹری) زاہد فاروق ملک، ناصر اسلم راجہ، ذیشان قیوم، سہیل راجہ، ارفع فیروز ذکی، کرن خان، اویس عباسی اور فرحان جعفری اور دیگر کا شکریہ ادا کیا۔

دوسری جانب نیشنل پریس کلب کے صدر اظہر جتوئی، قائم مقام سیکرٹری شیراز گردیزی، فنانس سیکرٹری وقار عباسی، آر آئی یو جے کے صدر طارق ورک اور دیگر نے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ نئی باڈی صحافی برادری کو مثالی خدمات فراہم کرے گی، تنظیم سے صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے بھرپور آواز اٹھائی جائے گی۔دریں اثناء وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن ( رسجا) کے نومنتخب عہدیداران ,پیٹرن ان چیف رسجا عبد المحی شاہ، چیئرمین شکیل اعوان، صدر ابوبکر بن طلعت، سیکرٹری ارسلان شیرازی، فنانس سیکرٹری ناصر عباس نقوی، نائب صدر اصغر علی مبارک نائب صدر عقیل انجم حافظ عبیدالرحمن اور عاصم ریاض (جوائنٹ سیکرٹریز) ایگزیکٹو باڈی کے ممبران فہیم انور خان، افضل جاوید، زاہد فاروق ملک، ناصر اسلم راجہ، ذیشان قیوم، کرن خان، سہیل خان، ، اویس فرحان اور فرحان جعفریکو مبارکباد دی ہے ۔

مبارکباد کے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کھیلوں کی صحافت معاشرے میں مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے اور نوجوانوں کی رہنمائی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ رسجا ایک فعال اور متحرک پلیٹ فارم ہے جو نہ صرف صحافتی اقدار کو برقرار رکھتا ہے بلکہ کھیلوں کی دنیا کے مسائل کو اجاگر کرنے میں بھی موثر کردار ادا کرتا ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات