محکمہ زراعت توسیع بہاولپور کے زیراہتمام ڈیرہ بکھا چک نمر5بی سی شرقی میں سیمینار کا انعقاد

بدھ 4 جون 2025 20:29

احمدپورشرقیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) محکمہ زراعت توسیع بہاولپور کے زیر اہتمام ڈیرہ بکھا چک نمبر 5 بی سی شرقی میں سیمینار کا انعقادکیاگیا۔سیمینار میں کاشتکاروں کو کپاس کی بہتر نگہداشت و زرعی سکیموں بارے آگاہی فراہم کی گئی۔ محکمہ زراعت پنجاب کی جانب سے کسانوں کی رہنمائی اور جدید زرعی تکنیکوں کے فروغ کے لیے ڈیرہ بکھا، چک نمبر 5 بی سی شرقی میں ایک روزہ تربیتی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس پروگرام میں علاقے کے کاشتکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور جدید زرعی معلومات سے مستفید ہوئے۔اس سیمینار کا بنیادی مقصد کپاس کی بہتر پیداوار کے لیے کسانوں کو جدید طریقہ کار سے روشناس کرانا اور بدلتے موسمی حالات کے مطابق زرعی منصوبہ بندی پر زور دینا تھا۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) بہاولپور راشد سرور نے کسانوں کو کپاس کی جدید ٹیکنالوجی، متوازن کھادوں کے استعمال، جڑی بوٹیوں کے مؤثر کنٹرول اور کیڑوں سے بروقت بچاؤ جیسے اہم موضوعات پر تفصیل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح موجودہ موسمی تبدیلیوں کو کپاس کی بہتر پیداوار کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔\378

متعلقہ عنوان :