راولپنڈی،ٹک ٹاک پر اسلحہ کی تشہیر کرنیوالے دو ملزمان گرفتار

ملزمان سے 3 رائفلیں، 13 میگزینز، گولیاں اور دیگر اشیاء برآمد

بدھ 4 جون 2025 22:14

راولپنڈی،ٹک ٹاک پر اسلحہ کی تشہیر کرنیوالے دو ملزمان گرفتار
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2025ء)سی سی ڈی اور مندرہ پولیس نے ٹک ٹاک پر اسلحہ کی تشہیر کرنے والے دو ملزمان گرفتارکرلئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سی سی ڈی اور مندرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹک ٹاک پر اسلحہ کی تشہیر کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، زیر حراست ملزمان سے 3 رائفلیں، 13 میگزینز، گولیاں اور دیگر اشیاء برآمد ہوئیں، برآمد شدہ اسلحہ میں کلاشنکوف، رائفل ایم 4 اور رائفل شامل ہیں ، پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ کچھ ملزمان خطرناک اسلحہ کے ساتھ ٹک ٹاک بنا رہے ہیں، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

سی پی او سید خالد ہمدانی نے کہا کہ اسلحہ کی تشہیر قانوناً جرم اور ناقابل برداشت ہے، کسی کو بھی شہریوں کے لئے خوف کی علامت نہیں بننے دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :