لوکل سرٹیفکیٹ کی شرائط و ضواط کاغذی کارروائی پورا کرنے اور دیگر ضروری کوائف پر پورا اترنے والے درخواست گزاروں کی لوکل سرٹیفکیٹ ٹائم ضائع کئے

بدھ 4 جون 2025 22:35

ضلع چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2025ء)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فدا بلوچ کی زیر صدارت لوکل کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس میں تحصیلدار عبدالرازق میانی لوکل کمیٹی ممبران اور نائب رسالدار محمدحنیفیا شریک تھے اس موقع پر عوام الناس کی طرف جمع کئے گئے لوکل سرٹیفکیٹ فارمز پر دستخط کیے گئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اے ڈی سی چمن نے کہا کہ لوکل سرٹیفکیٹ کی شرائط و ضواط کاغذی کارروائی پورا کرنے اور دیگر ضروری کوائف پر پورا اترنے والے درخواست گزاروں کی لوکل سرٹیفکیٹ ٹائم ضائع کئے بغیر ایشو کرایا جائے اور عوام الناس کیلئے آسانیاں پیدا کی جائیں اجلاس میں تمام درخواست گزاروں کی کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد بڑی تعداد میں لوکل سرٹیفکیٹ فارمز پر دستخط کیے گئے۔