وزیراعلیٰ پنجاب کے جاپان کے دورہ سے دوستی، ترقی اور تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی ، عظمیٰ بخاری

جمعہ 15 اگست 2025 22:50

وزیراعلیٰ پنجاب کے جاپان کے دورہ سے دوستی، ترقی اور تعاون کی نئی راہیں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز جاپان کے تاریخی اور اہم دورے پر ہیں جو بین الاقوامی سطح پر صوبہ پنجاب کی ترقی کے لیے ایک نیا سنگ میل ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز دوست ممالک سے روابط مضبوط کر کے پنجاب کے لیے سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی، تعلیم اور صحت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون حاصل کرنے والی پہلی وزیراعلیٰ ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا وژن صوبے کو خودمختار، خوشحال اور ترقی یافتہ بنانا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کا جاپان کا دورہ نہ صرف دو طرفہ تعلقات کو فروغ دے گا بلکہ نئے منصوبوں، اسکالرشپس اور ٹیکنالوجی ٹرانسفر جیسے مواقع بھی فراہم کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت دوست ممالک سے سیکھنے اور ان کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب عالمی برادری میں ایک فعال اور ترقی پذیر خطے کے طور پر ابھر رہا ہے۔