گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی چہلم حضرت امام حسینؓ کے جلوس میں شرکت

جمعہ 15 اگست 2025 22:51

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی چہلم حضرت امام حسینؓ کے جلوس میں شرکت
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر کراچی میں نکالے گئے مرکزی جلوس میں شرکت کی اور عزاداروں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔جمعہ کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے عزاداروں کے ہمراہ چہلم حضرت امام حسینؓ کے مرکزی جلوس کی قیادت کی۔ اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری جلوسِ چہلم میں عزاداروں کے ساتھ نہ صرف شریک رہے بلکہ عزاداروں میں اپنے ہاتھوں سے شربت، چائے اور بریانی بھی تقسیم کی۔جلوس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے حضرت امام حسینؓ کی عظیم قربانی کو انسانیت کے لیے مشعلِ راہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ نے حق کے راستے میں باطل کے سامنے سر نہیں جھکایا۔ ان کی قربانی رہتی دنیا تک امن، اتحاد اور بھائی چارے کا پیغام دیتی رہے گی۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ زندگی کوحضرت امام حسینؓ کی تعلیمات کے مطابق ڈھالنا ہی حقیقی کامیابی ہے۔