سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی اور ایم پی اے سجاد اللہ کی جے یو آئی کے سربراہ مولانافضل الرحمان سے ملاقات،سیاسی صورتحال بارے گفتگو کی

جمعرات 5 جون 2025 14:16

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی اور ایم پی اے سجاد اللہ نے جے یو آئی کے سربراہ مولانافضل الرحمان سے ملاقات کی ہے ۔

(جاری ہے)

جے یو آئی میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق سپیکر بابر سلیم سواتی اور ایم پی اے سجاد اللہ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے لئے ان کی رہائش گاہ پہنچے ۔سپیکر اور ممبر صوبائی اسمبلی سجاد اللہ خان نے سربراہ جمعیت مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی جس میں سیاسی صوررتحال پر گفتگو کی گئی ۔بیان کے مطابق ملاقات کے دوران خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا ۔