تل کم دورانیہ کے لئے بوئی جانے والی ایک اہم فصل ہے۔ڈائریکٹر زراعت

جمعرات 5 جون 2025 14:18

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) ڈائریکٹر زراعت ساہیوال چوہدری شہبازاختر نے کہا ہے کہ تل کم دورانیہ کے لئے بوئی جانے والی ایک اہم فصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلوں کی کاشت پر خرچ کم جبکہ آمدنی زیادہ ہے جس کی وجہ سے یہ فصل اب ایک نقدآور فصل کا درجہ اختیار کررہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تلوں کا استعمال فاسٹ فوڈ اور بیکری مصنوعات میں ہورہا ہے جس کی وجہ سے اس کی ملکی اور بین الاقوامی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار تل کی کاشت اور ویلیو ایڈیشن کے حوالے سے منعقدہ مشاورتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر طاہر جاوید، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد اسلم اور تل کی کاشت کے متعلقہ تمام اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ شرکاء نے تل کے بیج، طریقہ بجائی، بجائی کا موسم،پانی اور کھادوں کا استعمال، تل کے نقصان دہ کیڑے اور بیماریاں کے حوالے سے گفتگو کی۔\378