9اقرا کلب کمیٹی کا پہلا اجلاس

جمعرات 5 جون 2025 21:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2025ء) لاہور پریس کلب کی اقرا کلب کمیٹی کا پہلا اجلاس جوائنٹ سیکرٹری و چیئرمین اقرا کلب کمیٹی عمران شیخ کی زیرصدارت منعقدہوا جس میں ارکان کمیٹی حامد نواز، فیصل سلہریا اور حافظ نعیم نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں باہمی مشاورت سے طے پایا کہ موسم گرما کی تعطیلات کے دوران اراکین پریس کلب کے بچوں کی لئے ترجمہ قرآن کلاس کا اہتمام کیا جائے گاجو بیک وقت آن لائن بھی ہو گی۔ علاوہ ازیں ارکان کے 14 سال تک کے بچوں کا مقابلہ حسن قرات و نعت خوانی کرایا جائے گا۔ کلب مسجد کا انتظام و انصرام مزید بہتر کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :