مویشی منڈی میں عوام کو تمام ممکنہ بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں،ڈپٹی کمشنر مری

جمعرات 5 جون 2025 23:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے ڈی پی او آصف امین اعوان کے ہمراہ جھیکا گلی میں قائم مویشی منڈی کا دورہ کیا اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قائم کیے گئے کاوئنٹرزکا دورہ کیا اور ڈیوٹی پر موجود سٹاف سے مویشی منڈی میں دی جانے والی سہولیات کے حوالے سے دریافت کیا۔

(جاری ہے)

ڈی سی مری نے عوام الناس کو تمام ممکنہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا کہ مویشی منڈی میں عوام کو تمام ممکنہ بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے قائم کی گئی مویشی منڈیوں کے علاؤہ کسی اور جگہ ذاتی حیثیت سے مویشی منڈی لگانے کی اجازت نہیں ہے۔ اس اقدام کا مقصد صفائی کی صورتحال کو قائم رکھنا ہے۔

متعلقہ عنوان :