ریجنل ڈائریکٹر صوبائی محتسب کے زیر اہتمام یار محمد کالونی میں ورکشاپ کا انعقاد

جمعہ 6 جون 2025 21:40

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2025ء) صوبائی محتسب کے ریجنل ڈائریکٹر علی اکبر جاگیرانی نے یونین کونسل 5، یار محمد کالونی لاڑکانہ میں ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ورکشاپ کا مقصد عوام کو ادارے کے بارے میں آگاہ کرنا ہے تاکہ عوام اپنے مسائل کے حل کے لیے ادارے سے رابطہ کر سکیں اور انہیں انصاف مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ عوام اپنے مسائل ہمارے پاس لائیں تاکہ ان کو حل کیا جا سکے۔ ہمارا ادارہ عوام کے تمام جائز مسائل حل کرتا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے یونین کونسل میں بنائے جانے والے سی سی بلاک کا بھی معائنہ کیا۔