عید الاضحی پر ضلع چنیوٹ کو زیروویسٹ رکھنے کا مشن،ڈپٹی کمشنر خود میدان عمل میں

اتوار 8 جون 2025 12:00

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2025ء) عید الاضحی پر ضلع چنیوٹ کو زیروویسٹ رکھنے کا مشن میں ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل خود میدان میں آگئے۔انہوں نے شہر بھرکا دورہ کر کے چنیوٹ شاہرات سمیت اندرونی گلیوں،بازاروں اور دوردرشن علاقوں میں عید صفائی پلان پر عملدرآمد چیک کیا اورکنٹینرز کو زیروویسٹ کرنے کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

تندہی سے ڈیوٹی پر موجود ویسٹ ورکرز سے خصوصی گفتگو کی اورعید قربان پر اپنی چھٹی قربان کرنے کے جذبہ کو سراہا ،ویسٹ ورکرز کو انعامات بھی دیئے۔ وہ فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے آگاہی کیمپس پر بھی گئے۔شہریوں میں بائیو ڈی گریڈ ایبل بیگز تقسیم کئے۔وزن کے کنڈے بھی چیک کیئے اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کا بھی جائزہ لیا۔\378

متعلقہ عنوان :