عیدالاضحی کا دوسرا روز ،ایبٹ آباد شہر میں صفائی کے انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے کینٹ بورڈ کا عملہ متحرک دکھائی دیا

اتوار 8 جون 2025 12:20

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2025ء) عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز بھی شہر میں صفائی کے انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے کینٹ بورڈ کا عملہ متحرک دکھائی دیا۔ عید کے دوسرے روز کے آغاز پر ہی کینٹوننٹ اور ٹی ایم اے کا عملہ اپنے اپنے علاقوں میں الائشیں بروقت اٹھانے میں مصروف رہا۔ عوام کی جانب سے کی جانے والی نشاندہی پر کینٹ بورڈ کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ کر صفائی کا عمل مکمل کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

شہریوں نے بروقت کارروائی اور صفائی کے بہتر انتظامات کرنے پر ٹی ایم اے اور کنٹونمنٹ کے سینی ٹیشن عملہ کے کام پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گلیوں، سڑکوں اور قربانی کے مقامات کی صفائی کیلئے پلاسٹک بیگز اور کوڑے کیلئے جگہ جگہ ڈسٹ بن مہیا کئے گئے، عوام کو آگاہی دی گئی کہ وہ الائشیں مقررہ مقامات پر رکھیں، صفائی کے بعد جراثیم کش ادویات اور چونا چھڑکا گیا، ان تمام اقدامات کا مقصد نہ صرف عید کی خوشیوں کو صاف ستھرا اور خوشگوار بنانا تھا بلکہ ماحول کو محفوظ رکھ کر شہریوں کی صحت کا بھی خیال رکھنا تھا۔ یہ اقدامات تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کی قابل تحسین کوششیں تھیں جو عید جیسے اہم مذہبی تہوار پر عوامی خدمت کے جذبہ کے تحت انجام دی گئیں۔

متعلقہ عنوان :