سیالکوٹ، عید الاضحیٰ کے موقع پر ریسکیو 1122 کی جانب سے ایمرجنسی میڈیکل کی فراہمی

اتوار 8 جون 2025 17:00

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2025ء) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے کہا ہے کہ سیالکوٹ ضلع بھر میں عید الاضحیٰ کے موقع پر ہونے والے عید اجتماعات میں ریسکیو 1122 کی جانب سے ایمرجنسی میڈیکل کوریج مہیا کی گئی۔ریسکیو 1122 نے سیکٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال کی زیر نگرانی ضلع بھر میں عید الاضحیٰ کے سلسلے میں ہونے والے عید کے اجتماعات میں ایمرجنسی کوریج فراہم کیا۔

(جاری ہے)

ضلع بھر کی چاروں تحصیلوں کی تمام اہم عید گاہوں و مساجد میں ریسکیو 1122 نے میڈیکل کوریج مہیا کیا۔ ایمرجنسی کوریج فراہم کرنے میں ایمبولینسز , فائر وہیکلز اور ریسکیو موٹر بائیک ایمبولینسز نے حصہ لیا۔ ایمرجنسی سنٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول روم 24/7 فعال ہے اور پروٹوکول کوریج کے ساتھ ساتھ روٹین ایمرجنسی پر بروقت ایمرجنسی سروسز کی فراہمی کو یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کرنے میں مصروفِ عمل ہے۔اس کے علاوہ ریسکیو 1122 نے تمام اہم تفریح گاہوں کے علاوہ نہروں اور دریاوں میں بھی موبائل ٹیمیں تعینات کیں تا کہ لوگوں کی قیمتی زندگیوں کو بچایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :