بلوچستان چیس چیمپئن شپ 20 سے 22 جون تک کوئٹہ میں منعقد ہوگی

اتوار 8 جون 2025 23:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2025ء) بلوچستان چیس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام بلوچستان چیس چیمپئن شپ 20 سے 22 جون 2025 تک ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں منعقد کی جائے گی، جس میں بلوچستان کے اعلیٰ ترین شطرنج کھلاڑی حصہ لیں گے اس شاندار مقابلے کا مقصد صوبے میں ذہنی کھیلوں کو فروغ دینا اور نوجوان کھلاڑیوں کو قومی و بین الاقوامی سطح پر مواقع فراہم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ میں مجموعی طور پر 9 راؤنڈز کھیلے جائیں گے، جو سوئس سسٹم کے تحت منعقد ہوں گے، جبکہ ہر کھلاڑی کو 60+30 کے فارمیٹ کے تحت وقت دیا جائے گا چیمپئن شپ میں جیتنے والے کھلاڑیوں کے درمیان ایک لاکھ روپے کا انعامی پول تقسیم کیا جائے گا۔ اس ایونٹ کے چیف آرگنائزر عمر ذیب ہوں گے، جبکہ محمد صدیق کو چیف آربیٹر اور توصیف الرحمٰن بابر کو ڈپٹی چیف آربیٹر مقرر کیا گیا ہے چیمپئن شپ میں شرکت کے خواہشمند کھلاڑی 19 جون 2025 تک اپنی رجسٹریشن درج ذیل نمبروں پر رابطہ کراسکتے ہیں، 0333-7712125 0336-8070376۔بلوچستان چیس ایسوسی ایشن کی جانب سے شطرنج کے شوقین نوجوانوں کو بھرپور شرکت کی دعوت دی گئی ہے تاکہ وہ اپنے کھیل کے جوہر دکھا سکیں اور ذہنی صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع حاصل کریں۔

متعلقہ عنوان :