
حج 2025، 16 لاکھ سے زائد حجاج کرام کے روانہ ہونے کے بعد منیٰ میں خاموشی چھا گئی
پیر 9 جون 2025 00:10
(جاری ہے)
حجاج کرام منیٰ سے غروب آفتاب سے پہلے نکلنے کی جلدی میں تھے تاکہ اضافی دن قیام اور کنکری مارنے کا رکن دہرانے سے بچ سکیں۔
اتوار کی شام تک اکثر حجاج کرام منیٰ سے روانہ ہو چکے تھے، جس کے بعد منی میں خاموشی چھا گئی ہے ۔ شیطان کو کنکریاں مارنے کا رکن بغیر کسی رکاوٹ کے مکمل ہوگیا، جس دوران کسی بھی قسم کے ہجوم یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاعات نہیں ملیں۔ سعودی حکام نے حجاج کرام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے جمرات کے اردگرد متعدد نگران کیمرے نصب کیے تھے اور ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ہزاروں سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کر رکھے تھے۔ اس دوران مکہ کے نائب امیر پرنس سعود بن مشعل نے حج 1446 ہجری کے کامیاب اختتام کا اعلان کیا اور کہا کہ اس سال حج میں کسی قسم کے حفاظتی، صحت یا خدمات سے متعلق واقعات پیش نہیں آئے۔ سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق، انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ اگلے سال حج 1447 ہجری کی تیاریاں فوراً شروع کر دی جائیں گی۔ دریں اثنا سعودی وزارت صحت نے بتایا کہ اس حج کے موسم میں حجاج کرام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے 5 ہزار سے زائد رضاکاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔ یہ اقدام سعودی ویژن 2030 کے تحت صحت کے شعبے کی تبدیلی اور حجاج کرام کے تجربے کو بہتر بنانے کے پروگراموں کا حصہ ہے، جس کا مقصد رضاکاروں کی شرکت بڑھانا اور حجاج کی خدمت میں ان کے کردار کو مضبوط بنانا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بابائے اردو مولوی فضل حق کی برسی ہفتہ کو منائی گئی
-
بابائے اردومولوی عبدالحق کی 64 ویں برسی منائی گئی
-
لاہور ،7سالہ بچی سے نازیباحرکات کرنے والا ملزم گرفتار
-
سی سی ڈی اغواء برائے تاوان سیل کی کارروائی، لاپتہ 10بچے بازیاب
-
پنجاب کے دریاں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب
-
کراچی‘ ڈیفنس میں بچوں کا قتل، ماں کیخلاف مقدمہ درج
-
کراچی کی سڑکوں پر ٹینکرز کا خونی کھیل جاری؛ ایک اور بچہ جاں بحق، ٹینکر کے فرار کی ویڈیو سامنے آگئی
-
لاہور‘ ملازمت پر جانے والی خواتین سے پرس اور موبائل فون چھیننے والا گینگ پکڑا گیا
-
لاہور‘ 7 سالہ بچی سے نازیباحرکات کرنے والا ملزم گرفتار
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا باجوڑ میں ہیلی کاپٹر حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار
-
نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے پاک فضائیہ کے پائلٹ آفیسر راشد منہاس کا54واںیوم شہادت20اگست کو منایا جائے گا
-
کاہنہ ،کوٹ لکھپت پولیس نے خفیہ اطلاع پر 2 خواتین کو منشیات سمیت گرفتارکرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.