اسپین میں وزیرِاعظم سانچیز کے استعفے کے لیے ہزاروں افراد کا احتجاجی مظاہرہ

پیر 9 جون 2025 14:25

میڈرڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2025ء) اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں ہزاروں افراد نے وزیراعظم پیڈرو سانچیز کی حکومت کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا، جس میں ان سے استعفے اور فوری انتخابات کا مطالبہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق یہ احتجاج قدامت پسند اپوزیشن پارٹی پاپولر پارٹی کی کال پر کیا گیا، جس میں مظاہرین نے اسپین کے جھنڈے لہرائے اور سانچیز استعفی دو! کے نعرے لگائے۔احتجاج کا نعرہ تھا: جمہوریت یا مافیا۔ پاپولر پارٹی کے مطابق، ایک لاکھ سے زائد افراد نے مظاہرے میں شرکت کی، جبکہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق تعداد 45 سے 50 ہزار کے درمیان رہی۔