ذ*ٹور ڈی سوئس سائیکلنگ ایونٹ کا 88 واں ایڈیشن 15جون سے سوئٹزرلینڈ میں ہوگا

ں*سائیکل ریس 8مرحلوں پر محیط ہوگی جس میں سائیکل سوار 1,282.7 کلومیٹر کا سفر طے کریں گے

پیر 9 جون 2025 17:00

ي برن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2025ء)انٹرنیشنل سائیکلنگ یونین (یو سی ا?ئی) کے زیر اہتمام ٹور ڈی سوئس سائیکل ریس15جون سے سوئٹزرلینڈ میں شروع ہوگی۔ ٹور ڈی سوئس سائیکلنگ ایونٹ کا 88 واں ایڈیشن 15 سے 22 جون تک شیڈول ہے جس میں مختلف ممالک کے سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

ٹور ڈی سوئس سائیکل ریس 8مرحلوں پر محیط ہوگی جس میں سائیکل سوار 1,282.7 کلومیٹر کا سفر طے کریں گے۔ ٹور ڈی سوئس سائیکل ریس میں 22 ٹیموں کے سائیکلسٹ ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر ا?ئیں گی۔ٹور ڈی سوئس سائیکل ریس 15جون سے شروع ہوکر 8 روز جاری رہنے کے بعد 22 جون کو اختتام پذیر ہوگی۔ ٹیم یو اے ای ایمرٹس کے برطانوی سائیکلسٹ ایڈم یٹس اعزاز کا دفاع کریں گے۔

متعلقہ عنوان :