الخیرٹرسٹ کے تحت غزہ سمیت ملک بھرکیبزاروں خاندانوں میں قربانی کاگوشت تقسیم کیاگیا

پیر 9 جون 2025 19:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2025ء)الخیرٹرسٹ کے تحت ملک بھر سمیت غزہ میں قربانی کاگوشت تقسیم تفصیلات کے مطابق ملک کے معروف رفاہی ادارے الخیر ٹرسٹ کے تحت حسب روایت ملک کے دورافتادہ اور پسماندہ علاقوں سمیت غزہ میں بھی میں وقف قربانیاں کی گئیں جس کاگوشت سفیدپوش خاندانوں ,یتیموں بیواں اورنادارافرادمیں تقسیم کیاگیا ٹرسٹ کے چئیرمین محمدطاہرانصاری نے کہاکہ الخیرٹرسٹ عرصہ پچیس سال سے ملک بھر کے مختلف پسماندہ علاقوں میں وقف قربانیوں کاانتظام کررہاہے اور اس سال بالخصوص فلسطین کے مظلوم مسلمان بھائیوں کیلئے غزہ میں بھی درجنوں وقف قربانیاں کی گئیں جس کاگوشت غزہ کے مظلوم و متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کیاگیا اوراب بھی یہ سلسلہ جاری ہے انہوں نیکہاکہ الخیرٹرسٹ کی کوشش ہوتی ہے کہ سال بھر گوشت سے محروم خاندانوں میں قربانی کاگوشت تقسیم کرکے انہیں بھی عیدالاضحی کی خوشیوں میں شامل کیاجائے طاہرانصاری نیکہاکہ خاص طورپر غزہ کے متاثرہ خاندانوں کا خصوصی طورپر خیال رکھاگیا تاکہ اپنے مظلوم بھائیوں کوبھی اس خوشی کے موقع پرتنہانہ چھوڑا جائیانہوں نیکہاکہ سال بھر گوشت کی نعمت سے محروم رہنے والے خاندانوں کو عیدکی خوشیوں میں شریک کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ان متاثرہ خاندانوں کی خوشی دیکھ کر قلبی سکون ملتاہے ٹرسٹ کے انفارمیشن سیکرٹری مشتاق الرحمن زاھد نے بتایاکہ اس سال ملک کے مختلف مقامات گلگت بلتستان, آزادکشمیر ,بشام چمن,قلعہ عبداللہ,خضدار,اڑنجی,زوب,سکھر,نواب شاہ,تھر,عمرکوٹ,مظفرگڑھ,کمالیہ,جہانیاں ,ملتان اورکراچی کیمضافات میں سیکڑوں قربانیاں کی گئیں علاوہ ازیں غزہ کے مظلوم مسلمانوں کیلئے غزہ میں درجنوں وقف قربانیاں کی گئیں ۔

متعلقہ عنوان :