گورنر فیصل کریم کنڈی کا صحافی فریحہ ادریس کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

پیر 9 جون 2025 21:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے معروف صحافی فریحہ ادریس کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ماں کا سایہ سر سے اٹھ جانا ایک ناقابلِ بیان صدمہ ہے، جس کا کوئی نعم البدل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ فریحہ ادریس اور ان کے خاندان کے دکھ میں ہم برابر کے شریک ہیں۔ انھوں نے مرحومہ کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔