ڈبلیو ایس ایس پی کا عیدالاضحیٰ پر خصوصی صفائی آپریشن مکمل ہو گیا، حکام

منگل 10 جون 2025 10:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2025ء) واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز پشاور (ڈبلیو ایس ایس پی)کا عیدالاضحیٰ پر خصوصی صفائی آپریشن مکمل ہوگیا ،اس دوران پشاور کی سڑکوں کو عرق گلاب اور کلورین ملے پانی سے دھویا گیا۔ ڈبلیو ایس ایس پی حکام کے مطابق آپریشن میں ساڑھے 3 ہزار سے زائد اہلکار حصہ لیا، عید کے دوسرے روز آپریشن رات گئے تک جاری رہا اور شہر بھر سے 4 ہزار 700 ٹن سے زائد آلائشیں تلف کی گئیں۔

(جاری ہے)

عید کے پہلے تین دنوں میں 9 ہزار 500 ٹن سے زائد آلائشیں تلف کی گئیں۔ اس دوران چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈبلیو ایس ایس پی یاسر علی خان نے شہر بھر کا دورہ کیا اور آپریشن کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ آلائشیں اٹھانے کے لئے کلیکشن پوائنٹس کی دھلائی کر کے وہاں چونا ڈالا گیا جبکہ جراثیم کش سپرےاور مانیٹرنگ بھی جاری ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آلائشیں مقررہ کلیکشن پوائنٹس تک پہنچائیں اور گلی محلوں میں نہ پھینکیں، آلائشیں تھیلوں میں ڈال کر گھروں کے سامنے رکھیں تاکہ عملہ انہیں اٹھائے۔

متعلقہ عنوان :