Live Updates

اعلیٰ معیاری تعلیم ہمیں ترقی یافتہ اقوام کی صف میں کھڑا کرے گی،گورنر خیبرپختونخوا

جمعرات 12 جون 2025 16:31

اعلیٰ معیاری تعلیم ہمیں ترقی یافتہ اقوام کی صف میں کھڑا کرے گی،گورنر ..
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2025ء) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اعلیٰ معیاری تعلیم ہمیں ترقی یافتہ اقوام کی صف میں کھڑا کرے گی، صوبہ میں معیاری تعلیم کی فراہمی میں نجی شعبہ اچھا حصہ ڈال رہا ہے اور صوبے کی نوجوان نسل کو معیاری تعلیم اور بہتر مستقبل دے رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار گورنر نے جمعرات کو دورہ ایبٹ آباد کے دوران دی میلینئم یونیورسل کالج ایبٹ آباد کیمپس کے افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا. گورنر نے اس موقع پر دی میلینئم یونیورسل کالج ایبٹ آباد کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

تقریب میں آزاد کشمیر کے سابق صدر مسعود خان، ڈاکٹر طاہر عرفان وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی، بانی چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر فیصل مشتاق ، سابق صوبائی وزیر شجاع خانزادہ، ہیڈ ا ٓف پروگرام ثمن شمیم ، ڈین آمنہ سالک، طلبہ، والدین، وکلاء تنظیموں کے نمائندے اور سول سوسائٹی کے اراکین موجود تھے۔

(جاری ہے)

،مسعود خان اور ڈاکٹر فیصل مشتاق نے اپنے خطاب کرتے ہوئے گورنر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایبٹ آباد کیمپس کے بعد رواں سال ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی روٹس سکول قائم کرینگے، پشاور میں ایک لاکھ مربع فٹ پر محیط نیا کیمپس قائم کیا جارہا ہے ۔

انہوں نے تعلیم کے فروغ میں گورنر کے کردار کو سراہا اور کہا کہ آپ ایک مثالی گورنر ہیں ،نہ صرف ویمن امپاورمنٹ ، یوتھ انگیجمنٹ بلکہ صوبہ کا سافٹ امیج بلند کرنے میں بھی گورنر کا کردار مثالی رہا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ آج علم اور ترقی کے نئے راستے کا آغاز ہوا ہے، دی میلینئم یونیورسل کالج ایبٹ آباد کے عوام کے لیے تحفہ ہے۔

موجودہ دور میں بین الاقوامی تعلیم کی اہمیت پہلے سے بڑھ چکی ہے۔ گورنر نے کہا کہ اب طلبہ پاکستان میں رہ کر عالمی اداروں سے تعلیم حاصل کر سکتے ہیں، یہ ادارہ طلبہ کے لئے دنیا کے دورازے کھول دے گا، گورنر نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ اپنی اقدار سے جڑے رہیں اور علم کی شمع روشن رکھیں۔نوجوان نسل ملک کے نظام کی باگ ڈور سنبھالنے کا سوچے، گورنر نے کہا کہ ایبٹ آباد شہر کاکول اکیڈمی اور تعلیمی اداروں کے لیے مشہور ہے۔

ریڈ کریسنٹ کے تعاون سے ایبٹ آباد میں بھی فری ایمبولینس سروس شروع کریں گے، انہوں نے کہا کہ سوات میں بچے اور بچیوں کو ہاسپٹلیلٹی کی فری ٹریننگ دے رہے ہیں۔ پشاور میں فری ایمبولینس سروس شروع کی ہے۔گورنر خیبرپختونخوا نے نجی کالج میں طلبہ کے ساتھ ملاقات کی اور سنوکر بھی کھیلی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات