حقیقی محبت صرف الفاظ تک محدود نہیں ہوتی، ہمایوں سعید

ہمایوں سعید اور ثمینہ احمد کی شادی کو دو دہائیوں سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے اور ان کا یہ رشتہ شوبز انڈسٹری میں مثالی سمجھا جاتا ہے

منگل 10 جون 2025 13:38

حقیقی محبت صرف الفاظ تک محدود نہیں ہوتی، ہمایوں سعید
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء)پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ کے پاں تک دباتے ہیں، حقیقی محبت صرف الفاظ تک محدود نہیں ہوتی۔ہمایوں سعید نے اپنی اہلیہ ثمینہ احمد کے متعلق بتایا کہ شادی کے ابتدائی دنوں میں محبت اتنی گہری نہیں تھی، لیکن وقت کے ساتھ یہ رشتہ مضبوط سے مضبوط تر ہوتا گیا، اگرچہ ان کی بیوی نے آج تک ان سے محبت کا اظہار نہیں کیا حالانکہ وہ ہمیشہ ان کا خیال رکھتی ہیں۔

(جاری ہے)

اداکار نے بتایا کہ حقیقی محبت صرف الفاظ تک محدود نہیں ہوتی، محبت میں عزت اور بھروسا ضروری ہے، میں اپنی بیوی سے صرف زبانی نہیں، بلکہ اپنے رویے اور عمل سے بھی محبت کا اظہار کرتا ہوں، جب میری بیوی ناراض ہوتی ہیں، چاہے غلطی میری نہ بھی ہو، میں انہیں منانے کے لیے ان کے پاں تک دبا لیتا ہوں، میں معافی مانگتا ہوں اور جب تک وہ راضی نہ ہوجائیں، ان کے پاں دباتا رہتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ آج ان کی زندگی کا تصور بھی اپنی اہلیہ کے بغیر ادھورا لگتا ہے، ہمایوں سعید اور ثمینہ احمد کی شادی کو دو دہائیوں سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے اور ان کا یہ رشتہ شوبز انڈسٹری میں مثالی سمجھا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :