حجاج کی مدینہ منورہ آمد کے ساتھ ہی سیزن کے دوسرے آپریشنل منصوبوں پر عملدرآمد شروع

منگل 10 جون 2025 15:38

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء)مناسک حج 2025 کے اختتام پر حجاج خوبصورت یادیں ساتھ لے کر مکہ سے اپنے ممالک روانہ ہو رہے ہیں جبکہ بڑی تعداد میں حجاج مدینہ منورہ پہنچ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق مدینہ منورہ میں حکام نے حجاج کی مدینہ منورہ آمد کے ساتھ ہی سیزن کے دوسرے آپریشنل منصوبوں پر عملدرآمد شروع کردیا جس میں خدمات ،صحت، سکیورٹی کی کوششیں شامل ہیں ،حجاج حرمین ہائی سپیڈ ٹرین اور بسوں کے ذریعے مدینہ منورہ پہنچ رہے ہیں۔