برائلر گوشت کی قیمت میں29روپے کلو کمی، فارمی انڈے مزید مہنگے

منگل 10 جون 2025 15:41

برائلر گوشت کی قیمت میں29روپے کلو کمی، فارمی انڈے مزید مہنگے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء)شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت 29روپے کمی سی490روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت20روپے کمی سی338روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت2روپے اضافے سی317روپے فی درجن کی سطح پر رہی ۔