
وفاقی بجٹ زمینی حقائق کے برعکس ، حتمی منظوری سے قبل کاروباری برادری کے تحفظات دور کیے جائیں‘لاہور چیمبر
جمعرات 12 جون 2025 16:10

(جاری ہے)
لاہور چیمبر کے عہدیداران نے کہا کہ درآمدی سولر پینلز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کا نفاذ تشویشناک ہے ۔ اس سے توانائی کے متبادل ذرائع کے استعمال کی حوصلہ شکنی ہوگی لہذا یہ واپس لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ صحت، تعلیم اور انفراسٹرکچر کے لیے کم فنڈز مختص کرنے سے سماجی ترقی پر منفی اثرات مرتب ہونگے۔
سماجی شعبے پر کٹوتیاں وقتی طور پر مالیاتی توازن کے لیے تو کی جا سکتی ہیں مگر اس کا نقصان کئی سالوں تک برداشت کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس اقدامات پر بزنس کمیونٹی کو شدید تحفظات ہیں اور ان پرسٹیک ہولڈرز سے مشاورت سے نظر ثانی ناگزیر ہے۔ ٹیکس نیٹ کو وسعت دے کر محصولات بڑھائے جائیں، موجودہ ٹیکس دہندگان پر مزید بوجھ نہ ڈالا جائے۔میاں ابوذر شاد، انجینئر خالد عثمان اور شاہد نذیر چودھری نے پانی کے سنگین بحران پر بھی حکومت کی توجہ دلائی۔ انہوں نے کہا کہ آبی وسائل کے لیے زیادہ فنڈز مختص کیے جائیں کیونکہ پانی کا مسئلہ ہر گزرتے دن کے ساتھ سنگین ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیامیر بھاشا ڈیم سمیت دیگر منصوبوں پر فوری کام شروع کیا جائے اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کو اپنایا جائے تاکہ مالیاتی وسائل اور تکنیکی مہارت کا حصول آسان ہو۔ میاں ابوذر شاد نے کہا کہ خشک سالی کا شکار علاقوں میں بارش کے پانی کو محفوظ کرنے کے منصوبے شروع کیے جائیں اور صنعتوں کو ری سائیکلنگ پلانٹس لگانے کی ترغیب دی جائے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو 2030 تک پاکستان کو شدید پانی کی قلت کا سامنا ہوسکتا ہے جس سے زراعت اور صنعت دونوں مفلوج ہو جائیں گے۔انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ بزنس کمیونٹی کو اعتماد میں لے کر فوری ڈائیلاگ کا آغاز کرے تاکہ بجٹ میں موجود خامیوں کو دور کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ شکل میں بجٹ معاشی بحالی کی راہ میں رکاوٹ بن سکتا ہے۔
مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں مثبت رجحان رہا
-
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاک ترک تجارتی تعاون میں نئی پیش رفت
-
برائلر گوشت کی قیمت میں11روپے کلو کمی، فارمی انڈے مہنگے
-
لاہور میں برائلر مرغی کی قیمتیں بدستور بلند، عوام پریشان
-
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں زبردست تیزی
-
ملکی کرنٹ اکاؤنٹ 14 سال کے بعد 2.1 ارب ڈالر سرپلس رہا، اسٹیٹ بینک
-
ایس ای سی پی نے پاکستان کے سوشل سیکیورٹی نظام کو مضبوط بنانے میں انشورنس کے کردار کا احاطہ کیا
-
جاپان میں چاول کی قیمتوں میں دوگنا اضافہ
-
مہنگائی مافیا بے لگام، مرغی، انڈے، سبزیاں اور پھل عوام کی پہنچ سے باہر
-
وزیر صنعت و تجارت کا قائد اعظم بزنس پارک شیخوپورہ کا دورہ،پنجاب کے سپیشل اکنامک زونز معاشی ترقی کے انجن ہیں،چوہدری شافع حسین
-
نیشنل بینک آف پاکستان کی ڈی ایچ اے فیز 2 کراچی میں اعتماد اسلامی برانچ کا افتتاح
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شاندار تیزی، 100 انڈیکس 1 لاکھ 38 ہزار کی تاریخی حد عبور کر گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.