Live Updates

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 600 روپے اضافہ ریکارڈ

بدھ 11 جون 2025 22:22

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 600 روپے اضافہ ریکارڈ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2025ء) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 600 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 3 لاکھ 52 ہزار 9 سو روپے کا ہوگیا ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 52 ہزار 9 سو روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 514 روپے اضافے کے بعد 302,040 روپے سے بڑھ کر 302,554 روپے ہوگئی اور 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 276,874 روپے سے بڑھ کر 277,351 روپے ہوگئی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 3,745 روپے اور 3,210 روپے پر مستحکم رہی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3,339 ڈالر سے بڑھ کر 3،345 ڈالر ہو گئی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات