Live Updates

اسٹاک مارکیٹ نئی بلندترین سطح پر، ایک لاکھ 25 ہزار کی نئی تاریخی حد بھی عبور

جمعرات 12 جون 2025 14:27

اسٹاک مارکیٹ نئی بلندترین سطح پر، ایک لاکھ 25 ہزار کی نئی تاریخی حد بھی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء)پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں زبردست تیزی برقرار ہے، انڈیکس ایک لاکھ 25 ہزار کی نئی تاریخی حد بھی عبور کر گیا۔اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی بجٹ سے مثبت توقعات کے بعد مسلسل زبردست تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ٹریڈنگ کے دوران بازار حصص کے 100 انڈیکس میں 1 ہزار 312 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 25 ہزار 664 کی سطح پر آگیا۔آج اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 25 ہزار 675 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بھی پہنچا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 24 ہزار 352 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات