Live Updates

وفاقی بجٹ کا کل حجم 17 ہزار 573 ارب روپے رکھنے کی تجویز

وفاقی ترقیاتی بجٹ کا حجم ایک ہزار ارب ،غیر ترقیاتی اخراجات کا حجم 16 ہزار 286 ارب روپے رکھنے کی تجویز

منگل 10 جون 2025 15:53

وفاقی بجٹ کا کل حجم 17 ہزار 573 ارب روپے رکھنے کی تجویز
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء)وفاقی بجٹ کا کل حجم 17 ہزار 573 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے جس میں سے وفاقی ترقیاتی بجٹ کا حجم ایک ہزار ارب ،غیر ترقیاتی اخراجات کا حجم 16 ہزار 286 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔ دستاویزات کے مطابق تقریباً 2 ہزار ارب روپے کے نئے ٹیکس عائد ہوں گے اور تمام سیلری سلیب پر 2.5 فیصد انکم ٹیکس کم کرنے کی تجویز ہے۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ کی دستاویزات کے مطابق پیٹرولیم لیوی 78روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 100 روپے فی لیٹر کرنے کی تجویز ہے، پیٹرولیم مصنوعات صرف ڈیجیٹل ادائیگی سے خریدی جاسکیں گی جبکہ نقد پیٹرولیم مصنوعات خریدنے پر 2 روپے فی لیٹر اضافی ادا کرنے ہوں گے۔دستاویزات میں بتایا گیا کہ نان فائلرز کے لیے بینک سے 50 ہزار روپے سے زیادہ کیش نکلوانے پر ٹیکس کی شرح بڑھا کر 1.2 فیصد کرنے کی تجویز ہے جبکہ یوٹیوبرز، فری لانسرز اور نان فائلرز پر نئے ٹیکس اقدامات بھی متوقع ہیں۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات