تحریک لبیک اپنے منشور کے مطابق لوگوں کے مسائل کے حل کے لیے مصروف عمل ہے‘سلیم حسین شاہ

منگل 10 جون 2025 18:26

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2025ء)امیدوار صوبائی اسمبلی تحریک لبیک حلقہ پی پی 230'سید سلیم حسین شاہ نے کہا ہے کہ تحریک لبیک اپنے منشور کے مطابق لوگوں کے مسائل کے حل کے لیے مصروف عمل ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں گزشتہ شب پبلک سیکریٹریٹ اپنے ڈیرہ پر منعقدہ ضلعی امیر محمد رضوان شفیق کی زیر صدارت پی پی یو سی کے ذمہ داران کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سرپرست ضلع راؤ بختاور احمد،مفتی امتیاز الحسن اور ناظم اعلیٰ پیر احمد فرید اور دیگر بھی موجود تھے انہوں نے نومنتخب عہدیدار کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ منشور کے مطابق لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لیے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔