آسٹریا کے شہر گریز میں سکول میں فائرنگ، 8 طلبہ سمیت 9 افراد ہلاک

منگل 10 جون 2025 19:05

ویانا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2025ء) آسٹریا کے دوسرے سب سے بڑے شہر گریز میں ایک سکول میں فائرنگ کے نتیجے میں 8 طلبہ سمیت کم از کم 9 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ شنہوا نے مقامی میڈیا اور پولیس کے حوالے سے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجہ میں کئی طلبا اور اساتذہ شدید زخمی بھی ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

بعض اطلاعات کے مطابق مشتبہ ملزم نے بعد ازاں خود کشی کر لی۔

یہ واقعہ منگل کی صبح 10 بجے سے کچھ دیر پہلے لینڈ ڈسٹرکٹ کے سکول میں پیش آیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق مارے جانےوالوں میں 8 طلبہ اور ایک بالغ فرد جو غالباً حملہ آور تھا شامل ہیں۔ حملہ آور بارے خیال ظاہر کیا گیا ہے کہ وہ اسی سکول کا سابق طالب علم تھا۔ علاقے میں پولیس ہیلی کاپٹرز گشت کر رہے ہیں اور پولیس کمانڈوز تعینات کئے گئے ہیں۔