Live Updates

gاسلام آباد: ایوان بالا میں فنانس بل پیش کردیا گیا

ض*اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج ،چیئرمین سینیٹ نے اجلاس جمعہ تک ملتوی کردیا

منگل 10 جون 2025 20:25

; اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2025ء) ایوان بالا میں فنانس بل پیش کردیا گیا ،اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج ،چیئرمین سینیٹ نے اجلاس جمعہ تک ملتوی کردیا۔

(جاری ہے)

منگل کو سینیٹ کا اجلاس چیرمین سید یوسف رضا گیلانی کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے فنانس بل پیش کیا اس موقع پر اپوزیشن کی جانب سے بھرپور احتجاج کیا گیا اور ڈیسک بجا کر بجٹ کی مخالفت کی گئی فنانس بل پیش ہونے کے بعد چیرمین سینیٹ نے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں سفارشات بھجوانے کی ہدایت کرتے ہوئے سینیٹ کا اجلاس جمعہ تک ملتوی کردیا۔۔۔۔۔اعجاز خان

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات