عید الاضحی ، گلشن اقبال ٹائون میں صفائی اور جراثیم کش اسپرے مہم کا آغاز

آلائشوں کو مؤثر طریقے سے ٹھکانے لگانے کے بعد اب اگلا مرحلہ شروع کیا جا چکا ہے، ڈاکٹر فواد

منگل 10 جون 2025 21:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء) گلشن اقبال ٹائون میونسپل کارپوریشن نے عید الاضحی پر آلائشیں اٹھانے کے کامیاب آپریشن کے بعد ٹائون میں صفائی و ستھرائی اور جراثیم کش ادویات کے اسپرے کی خصوصی مہم کا آغاز کردیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین گلشن اقبال ٹائون ڈاکٹر فواد احمد نے کہا کہ عید الاضحی کے ایام میں آلائشوں کو مثر طریقے سے ٹھکانے لگانے کے بعد اب اگلا مرحلہ شروع کیا جا چکا ہے، جس میں گلشن اقبال ٹائون کی مرکزی اور اندرونی شاہراہوں پر مکمل صفائی کے ساتھ ساتھ جراثیم کش ادویات کا اسپرے بھی کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام یوسیز میں یہ عمل یقینی بنایا جائگا ۔ بہترین کوآرڈینیشن اور پہلے سے مرتب حکمت عملی کے باعث عید الاضحی کے دوران گلشن اقبال ٹائون دیگر تمام ٹانز کے مقابلے میں نمایاں رہا، اور اب ہدف ہے کہ اس کامیابی کو مستقل بنیادوں پر جاری رکھا جائے۔