عوام کو صحت اور تعلیم کی بہترین سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے، رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان

منگل 10 جون 2025 22:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2025ء) رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ اور ڈپٹی کمشنر گوادر حمود الرحمٰن کی سربراہی میں ضلع میں صحت کے نظام اور ایمبولینسز کی حالت و مرمت کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبداللطیف دشتی، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ٹیچنگ ہسپتال گوادر ڈاکٹر حفیظ بلوچ، ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی ڈاکٹر مرشد دشتی سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن نے ضلع بھر میں آف روڈ علاقوں میں موجود خراب ایمبولینسز کی فوری مرمت اور ان علاقوں میں نئی ایمبولینسز کی فراہمی پر زور دیا جہاں اس وقت سہولیات کی کمی ہے۔ خاص طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال، تحصیل پسنی، جیوانی، اورماڑہ، پیشکان، سربندن اور دیگر رورل ہیلتھ سنٹرز میں ایمبولینسز کی ضرورت اور مرمت کے امور تفصیل سے زیر بحث آئے۔