چمن میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.3 ریکارڈ،لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا

منگل 10 جون 2025 22:20

چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء)ضلع چمن میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے لوگوں میں خو ف وہراس پھیل گیا زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 3 عشاریہ 3 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی زیر زمین گہرائی 20 کلو میٹر تھی۔

(جاری ہے)

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز چمن سے 50 کلومیٹر دور مشرق میں تھا، فی الحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

متعلقہ عنوان :