آسیہ محمد اورڈیمی شورس کا کوئینز کلب ٹینس ویمنز ڈبلز کا فاتحانہ آغاز،دوسرے رائونڈ میں داخل

بدھ 11 جون 2025 09:00

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2025ء) امریکا کی ٹینس کھلاڑی آسیہ محمد اور ان کی نیدرلینڈز کی جوڑی دار ڈیمی شورس پر مشتمل فورتھ سیڈڈ جوڑی ڈبلیو ٹی اے کوئینز کلب ٹینس کے خواتین کے ڈبلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئی ۔ امریکا کی ٹینس کھلاڑی آسیہ محمد اور ان کی نیدرلینڈز کی جوڑی دار ڈیمی شورس نے خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں سو یفان اور ان کی ہم وطن جوڑی دار یانگ زاؤکسوان پر مشتمل چین کی جوڑی کو شکست دی۔

(جاری ہے)

ڈبلیو ٹی اے کوئینز کلب ٹینس کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ کے دارالحکومت لندن کے کوئینز کلب میں جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کا موقع مل رہے ہیں ۔خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں امریکا کی ٹینس کھلاڑی آسیہ محمد اور ان کی نیدرلینڈز کی جوڑی دار ڈیمی شورس پر مشتمل فورتھ سیڈڈ جوڑی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سو یفان اور ان کی ہم وطن جوڑی دار یانگ زاؤکسوان پر مشتمل چین کی جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 3-6 سے شکست دے کر نہ صرف ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کیا۔\932

متعلقہ عنوان :