بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ملتوی

اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کی

بدھ 11 جون 2025 15:29

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء)بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت یکم جولائی تک ملتوی کردی گئی۔

(جاری ہے)

اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کی۔سماعت ملتوی ہونے کے حوالے سے اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے وکلاء کو آگاہ کردیا۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چوہدری نے کہا کہ سماعت یکم جولائی تک ملتوی ہو گئی ہے۔